سگے بھائیوں پر مشتمل 3 رکنی اسٹریٹ کرمنل گینگ پکڑا گیا

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریلوے لائن ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں پر مشتمل اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ اسٹریٹ کرائم فری شہر ہے؟

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاکستان ٹینٹری، ریلوے لائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث کے تینوں بھائیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز، ثنااللہ اور احمد فراز کے ناموں سے ہوئی۔ تینوں ملزمان سگے بھائی اور علاقے میں مختلف اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیے: کراچی کی سڑکوں پر ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرنے والا خطرناک گینگ پکڑا گیا

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، بمعہ راؤنڈز 5 موبائل فونز، 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلز کا ریکارڈ اے وی ایل سی سے چیک کروایا جارہا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری