پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، اور کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
شاہد آفریدی کراچی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں ریلی لیڈ کر رہے ہیں ۔۔۔ لالہ ہمیشہ ہمارا دل جیت لیتے ہو ❤️🔥 pic.twitter.com/TRDw5CfWwL
— 『 وَقَار اَحْمَد 』 (@its_viki_9832) May 11, 2025
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اور ان کا جوش و جذبی دیدنی تھا۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ بھارت جنگی جارحیت پر اتر آیا ہے، ہندوستان میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا کرارا جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، ہماری افواج نے لڑائی کے دوران بچوں پر بم نہیں برسائے، لیکن ہندوستان نے ہمارے معصوموں کو نشانہ بنایا۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ اب اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس سے بھی بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ ہماری فوج نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جب ہم حملہ کریں گے تو دنیا دیکھے گی، اور وہ سب ہم نے کر دکھایا، اب بھارت کو ہماری صلاحیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
انہوں نے کہاکہ میری اب بھی یہی تجویز ہے کہ محبتیں بانٹو، کرٹ کو ہونے دو، لوگوں کو ملنے دیا جائے، ہم محبت کی زبان میں بات کرتے ہیں لیکن بھارت کی جانب سے نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔