نمیبیا، صحرائی شیر کے حملے میں سیاح جان گنوا بیٹھا

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نمیبیا کے دور افتادہ شمال مغرب میں ایک لگژری ٹینٹڈ لاج میں ایک شیر کے حملے کے بعد 59 سالہ سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس حکام کے بیانات کے مطابق یہ واقعہ صبح کے اوائل میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص دوسرے سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ کیمپنگ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں

نمیبیا کی وزارت ماحولیات کے ترجمان کے مطابق یہ شخص بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے اپنے خیمے سے باہر نکلا ہی تھا کہ شیر نے اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق سیاح کے خیمے سے باہر نکلتے ہی شیر اس پر جھپٹ پڑا، اور جب تک دوسرے کیمپ والے شیر کو بھگانے میں کامیاب ہوئے تب تک سیاح مر چکا تھا۔

نمیبیا پولیس کے ترجمان ایلیفاس کوونگا نے بتایا کہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے واقعے کے حوالے سے مکمل رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔

یہ سانحہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جو صحرائی شیروں کی آبادی کے لیے جانا جاتا ہے، جو نمیبیا کے شمال مغرب کے خشک اور پہاڑی مناظر میں گھومتے ہیں۔

یہ شیر سخت صحرائی حالات میں اپنی بقا کے لیے مشہور ہیں، جن کی تعداد 2023 میں 60 بالغ اور ایک درجن سے زیادہ بچوں پر مشتمل تھی۔

تاہم حالیہ مہینوں میں ان کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ خشک سالی کے بعد شکار کی دستیابی میں تیزی سے کمی کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات اور انسانی برادریوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں