بلوچستان میں بھارتی ایجنسی کی کٹھ پتلی تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں 2 مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں دہشتگرد تنظیم کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔

کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس عہد کو دہراتی ہیں کہ ایسے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم کا مچھ اور مورگند میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور مورگند میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے کامیاب آپریشن پر افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حملہ آوروں کے لیے ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

وزیراعظم نے ان کارروائیوں میں شریک افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور مؤثر حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر اور ان کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں ایک صف میں ہے۔

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیوں کو سراہا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف 2 علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق آئی ایس پی آر کا مطالبہ تسلیم کرلیا

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق، صدر مملکت نے ان کارروائیوں میں بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی تنظیم کے دہشت گردوں کی ہلاکت کو سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظہر قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، تاہم قوم اور سیکیورٹی فورسز اس ناپاک سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، اور پاکستان کی مسلح افواج فتنہ الہندوستان جیسے دشمن عناصر کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے، اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟