ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ہال آف فیم  میں شامل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہال آف فیم میں شامل ہونے والے نئے 7 کھلاڑیوں کا اعلان ویسٹ انڈین لیجنڈ ای این بشپ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل لندن میں ہونے والی تقریب میں کیا۔

ثنا میر کے علاوہ یہ اعزاز دیگر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگینڈ کی ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر کے حصے میں آیا۔

اس طرح ثنا میر اس فہرست میں شامل ہونے والی پاکستانی ویمن کرکٹر بن گئیں۔ ان کے علاوہ اب تک پاکستان کے 7 کرکٹرز کو ہال آف فیم کی زینت بنایا گیا ہے جن میں کرکٹ لیجنڈ عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد شامل ہیں۔

اس موقع پر ثنا میر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سڑکوں پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچنا ایک طویل سفر ہے، ہال آف فیم میں شامل ہونا ان کے لیے ایک جذباتی موقع ہے۔

ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ نومبر2019 میں لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید پڑھیے: عاقب جاوید کا ویمنز کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم اعلان

انہوں نے 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی اورسنہ 2009 سے سنہ 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔

انہوں نے 120 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں اور 1630 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں، اے آئی کے دور میں نئے خطرات سمجھیں

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ٹرمپ کے فیفا صدر سے رابطے پر امریکی فٹبالر کی سزا میں کمی، ورلڈ کپ میں سیاسی مداخلت کی ایک مثال

فیفا ورلڈ کپ 2026: آج 2 بڑے مقابلے، رونالڈو بمقابلہ یامال اور امریکا کا بیلجیئم سے سامنا

فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت