بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں، بلاول بھٹو

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جامع و بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خصوصاً جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے کے حل میں جو خطے میں پائیدار امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں برطانیہ کا اہم دورہ کیا۔

دورے کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کی گئیں جن کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا تھا۔

پاکستانی وفد کا برطانوی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ بعد ازاں وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان و پاکستان ہیماش فالکنر سے خصوصی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے اختیار کیے گئے فوجی اقدامات کے تناظر میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی کوئی تحقیقات یا شواہد موجود نہیں۔

بلاول نے بھارت کی یکطرفہ فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی، جن میں عام شہریوں پر حملے، پاکستانی شہریوں کی شہادت، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات سے پورا خطہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے اور جوہری ہتھیاروں سے لیس اس خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے طاقت، یکطرفہ اقدامات اور عدم احتساب پر مبنی ‘نیا معمول’ مسلط کرنے کی کوششیں خطرناک ہیں اور ان کا تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی پر بھی زور دیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کی معطلی 24 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کے لیے پانی کی سلامتی کے براہِ راست خطرے کے مترادف ہے۔

بلاول نے کہا کہ پانی کو ہتھیار بنانا بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

برطانوی انڈر سیکرٹری ہیماش فالکنر نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کے تحمل کو سراہا اور خطے میں امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کی تحسین کی۔ انہوں نے برطانیہ کی اس پالیسی کا اعادہ کیا کہ تمام تنازعات کا حل سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے اور برطانیہ خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستانی وفد نے معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) کے خصوصی سیشن میں بھی شرکت کی، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے جارحانہ رویے پر پاکستان کے خدشات پیش کیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے تحت پاکستان کے دفاعِ خودی کے حق کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سفارتی ذرائع سے امن کے لیے کوشاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزیوں کے باوجود ذمہ دارانہ طرز عمل پر کاربند ہے۔ ہم تباہی نہیں، مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔

وفد میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمٰن، سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان، سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم