شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی حجاج کو مہمان کا درجہ دینے اور ہرممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر سعودی عرب نے مملکت میں موجود ایرانی حجاج کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول ہونے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی پیشکش پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارتِ حج و عمرہ کو ہدایت دی ہے کہ ایرانی حجاج کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ وہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن اور اہلِ خانہ کے پاس سلامتی کے ساتھ واپس جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افرادشہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا

سعودی قیادت نے اس فیصلے کے ذریعے اسلامی بھائی چارے اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حجاج کرام کی خدمت سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں