ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ نے ٹیمبا باووما کی قیادت میں کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نہ صرف یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کپتان بنے ہیں، بلکہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ناقابلِ شکست انداز میں جیتنے والے پہلے کپتان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

’جنوبی افریقہ کی 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی‘

یہ فتح جنوبی افریقہ کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ ملک کی 1998 کے بعد پہلی بڑی آئی سی سی ٹرافی ہے۔ جنوبی افریقہ نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اور282 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔

میچ کی جھلکیاں

جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم نے چوتھی اننگز میں شاندار 136 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان ٹیمبا باووما نے66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حالانکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری (پٹھوں میں تناؤ) کا شکار تھے۔ انہوں نے مارکرم کے ساتھ 147 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

کائل ویریئن نے وننگ شاٹ کھیل کر میچ ختم کیا، جبکہ کگیسو ربادا نے میچ میں کل 9 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیمبا باووما جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام کپتان ہیں جنہوں نے کوئی آئی سی سی ٹرافی جیتی۔

انہوں نے 25-2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل میں 7 میچز جیتے اور ایک ڈرا کیا، یعنی ایک بھی شکست نہ کھائی۔

اپنی قیادت پر تنقید کے باوجود انہوں نے ثابت کیاکہ ٹیم کی جیت اتحاد، عزم اور قیادت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔

یہ موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر خوشی منائیں، ٹیمبا باووما

چیمپیئن شپ جیتنے کے موقع پر کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر خوشی منائیں۔

یہ بھی پرھیں سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟

جنوبی افریقہ کی یہ جیت نہ صرف کرکٹ کی تاریخ میں یادگار لمحہ ہے، بلکہ یہ ٹیمبا باووما کی قیادت میں نئے دور کے آغاز کی علامت بھی ہے۔ ایک ایسی قیادت جس نے خاموشی سے تنقید کو پیچھے چھوڑ کر میدان میں تاریخ رقم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟