کراچی شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، دکانداروں کو بھاری نقصان کا سامنا

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم کروڑوں روپے کے نقصان کے بعد متاثرہ دکانداروں نے سہولیات کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی مد میں ہر ماہ بھاری رقم وصول کی جاتی ہے، لیکن حادثے کے وقت نہ آگ بجھانے کا مؤثر نظام تھا اور نہ ہی پانی کی فوری دستیابی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 30 گاڑیاں جل گئیں

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق شاپنگ مال میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق چھت پر جنریٹر اور کولنگ سسٹم کے آلات موجود تھے جہاں آگ نے مزید شدت اختیار کی، تاہم وہاں بھی کامیابی سے آگ بجھا دی گئی۔ آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے تیسری اور چوتھی منزل تک پہنچ گئی جہاں گارمنٹس کی دکانیں واقع تھیں۔

فائر بریگیڈ کے آپریشن میں 11 گاڑیاں اور دو اسنارکلز شامل ہوئیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات پیش آئیں۔ ہمایوں خان کے مطابق بعض مقامات پر پانی کی عدم دستیابی نے کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:شاپنگ مال آتشزدگی کیس: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے تمام مالز کےمعائنے کا حکم دیدیا

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ شاپنگ مال کی تیسری منزل پر سرویلنس روم سے شروع ہوئی اور چھت تک جا پہنچی۔ تیسری منزل پر قائم دفاتر اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آگ پہلے اور دوسرے فلور تک بھی پھیل گئی۔ شاپنگ مال سے متصل رہائشی عمارت کو تاہم محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

متاثرہ دکانداروں نے شاپنگ مال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کے مناسب انتظامات موجود نہیں تھے، اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ فائر بریگیڈ کو بھی پانی کی قلت کا سامنا رہا۔ ان کے مطابق انتظامیہ ہر ماہ مینٹیننس چارجز کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتی ہے، لیکن ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں