20 کروڑ موبائل سمز سبسکرپشن کی خوشی میں کون سی سروسز فری میں دی جا رہی ہیں؟

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سمز استعمال کرنے والوں کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، اس سنگ میل کو عبور کرنے کی خوشی میں ایچ ای سی کی 10 یونیورسٹیوں میں 6 ماہ کے لیے پی ٹی سی ایل فری وائی فائی سروس فراہم کرے گا، 200 خوش نصیب خواتین موبائل فون صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے موبائل فون دیے گئے، اس کے علاوہ تمام صارفین 20 جون کو اپنے موبائل فون سے *2200# ڈائل کرکے 24 گھنٹے کے لیے 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ فری منٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان

ملک بھر میں 20 کروڑ موبائل سبسکرپشن کا سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاکہ پاکستان میں دنیا کی سستی ترین انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے، ملک ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان پیکج میں وزیراعظم نے 20 ارب روپے حق داروں تک باعزت طرز سے پہنچانے کا ٹاسک دیا تاکہ لوگوں کو لائنوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، تھوڑے ہی وقت میں 8 لاکھ خواتین نے موبائل والٹ اکاؤنٹس بنائے اور 16 ارب روپے شفاف طرز سے خواتین کو منتقل ہوئے بقیہ 4 ارب جو کہ منتقل نہ ہو سکے واپس قومی خزانے میں چلے گئے، اس وقت وزارت آئی ٹی فوکس کے ساتھ 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی پر کام کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے بتایا کہ 1992 میں ملک بھر میں موبائل سروس کا آغاز ہوا تھا اور سال 2009 میں 10 کروڑ سبسکرپشن کا سنگ میل عبور کیا اور آج ہم 2025 میں 20 کروڑ  سبسکرپشن کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سبسکرپشن نے بھی 15 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟

چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ٹیلی کام انڈسٹری، پی ٹی اے اور حکومت ملک بھر میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک پیج پر ہیں، 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے سب مل کر کام کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنزیومر کورٹ پشاور کا کیرینگ بیگ کے اضافی 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پاکستان کا بھارت جانے سے انکار، ہاکی چیمپیئنز ٹرافی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف، کوانٹم ویلی ہائی ٹیک کاروبار کے لیے نئی راہیں کھولے گی، احسن اقبال

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

بھارتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، آج بہت مشکل سے بچے ہیں، خوفزدہ اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘