متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز کو اچانک سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
میزبان فخرعالم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز جو دبئی میں لینڈنگ سے محض 50 منٹ کے فاصلے پر تھی، اچانک سعودی عرب کے فضائی حدود کی جانب موڑ دی گئی۔ مسافروں کو جہاز میں ہی الرٹ جاری کیا گیا کہ وہ جہاز میں ہی اگلی ہدایات تک انتظار کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟
فخر عالم نے لکھا کہ ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز متحدہ عرب امارات کی جانے والی پرواز منزل سے محض 50 منٹ کی دوری پر تھی کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر میزائل داغے گئے، جن کے اثرات منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف خلیجی روٹس بلکہ عالمی ہوابازی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
On an emirates flight were 50 minutes away from landing in Dubai. Got diverted towards Saudi airspace. Now circling over Saudi waiting for next announcement. Meanwhile getting updates that missiles are flying all over the place. The world needs peace & prayers.
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) June 23, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، اسرائیل امریکا جنگ کے دوران عالمی ائیرویز ایک دہائی کے دوران سب سے بڑے فضائی خطرے کی زد میں ہیں، جہاں خلیج اور ارد گرد کے مقامات میں ’میزائل اور ڈرون حملوں‘ کے بعد فضائی راستے مکمل طور پر تبدیل کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل
کئی ممالک جن میں قطر، عراق، ایران اور اردن شامل ہیں، نے اپنی فضائی حدود بند کررکھی ہیں، اور دبئی یا دوحہ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہیں۔