ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹار پر 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

اسٹار کرکٹر پر الزامات کیا ہیں؟

ویسٹ انڈیز کی معروف اسپورٹس ویب سائٹ اسپورٹس میکس ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق، گیانا سے تعلق رکھنے والے اور ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن کے خلاف 11 خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا

الزامات عائد کرنے والی زیادہ تر خواتین کے مطابق، انہیں جنسی تعلق پر مجبور کیا گیا یا انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

مبینہ پردہ پوشی کی کوششیں

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کرکٹر کے خلاف الزامات پر پردہ ڈالنے اور اس معاملے کو دبانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

ویسٹ انڈیز  کرکٹ بورڈ کی خاموشی

اسپورٹس میکس ٹی وی نے جب اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو بورڈ کے صدر کیشور شالو کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ  کو اس معاملے کی تفصیلات کا علم نہیں، لہٰذا وہ اس پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیے سری لنکن کرکٹر ’دانشکا گونا تھیلاکا‘ ریپ الزامات سے بری

یہ کرکٹر کون ہے؟ گیانا کے معروف وکیل نائجل ہیوز نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا تاہم یہ اشارہ دیا کہ یہ کھلاڑی جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ فتح کے بعد گیانا واپس آیا تو یہاں اسے ہیرو کا درجہ دیا گیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ

اس معاملے کی ابتدائی رپورٹ گیانا کے ایک مقامی اخبار میں شائع ہوئی۔ وکیل کا کہنا تھا ’میں نے کم از کم 11 خواتین سے ذاتی طور پر یہ واقعات سنے ہیں، جن میں ایک نوعمر لڑکی بھی شامل ہے۔ ان سب نے کرکٹر کی جانب سے جنسی زیادتی یا ناجائز حرکات کا الزام لگایا ہے۔‘

کوئی گرفتاری یا ایف آئی آر تاحال نہیں

وکیل نائجل ہیوز کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی متاثرہ فریق کی جانب سے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ تاہم ان دنوں میں اس حوالے سے تحقیقات یا سوالات دوبارہ شروع ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

تجزیہ کار فکرمند ہیں کہ اگر الزامات میں صداقت ہے تو یہ واقعہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے ایک سنگین اخلاقی بحران بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا