کھیلوں کی ترقی میں میڈیا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، عطا اللہ تارڑ

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلزم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے صحافیوں نے اپنی تحریروں، تجزیوں اور کیمرے کی آنکھ کے ذریعے ان گنت کامیابیاں دنیا بھر تک پہنچائیں، اور ان کی محنت نے کھیلوں میں عوامی دلچسپی کو برقرار رکھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر اسپورٹس جرنلسٹس نہ ہوتے تو نہ صرف کھیلوں کے مقابلے بےرنگ ہوتے بلکہ کئی باصلاحیت کھلاڑی منظرعام پر نہ آ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس صحافی کئی کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بنے۔ ان کی بدولت کئی نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہنچے۔ وزیر اطلاعات نے تسلیم کیا کہ کھیلوں کے صحافی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت و مشقت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں بلکہ ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟

خطاب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس نوجوان کھلاڑیوں میں حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ گراس روٹ لیول سے قومی سطح تک کھیلوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی کامیاب اسپورٹس مقابلے اسپورٹس جرنلزم کی بدولت عوام میں مقبول ہوئے اور کھیلوں کے میدانوں کو رونق ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس جرنلزم نے ایک مثبت روایت قائم کی ہے، جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ حکومت نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ کھیلوں کے صحافیوں کی مکمل معاونت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئی، حکومت اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھڑی ہو گی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے آخر میں کہا کہ کھیلوں کی ترقی میں صحافیوں کی خدمات کو سراہنا قومی فریضہ ہے۔ ان کے بقول، میڈیا کی مثبت کوریج ہی وہ طاقت ہے جو میدان کے ہیروز کو عوام کے دلوں تک پہنچاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ پر پہلی ملاقات کے بعد نوجوان کو انکار مہنگا پڑ گیا، خاتون جنونی عاشق بن گئی

آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد کے سستے بازار میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں خاکستر

سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کے لیے جائیداد ملکیت کے نئے ضوابط منظور کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی، امریکا ایران پائیدار امن معاہدے تک پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، کیا بڑا ہونے والا ہے؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا