وفات سے پہلے حمیرا اصغر نے اپنے مداحوں کے لیے کیا پیغام دیا؟

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی 9 ماہ پرانی لاش گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش اُس وقت ملی جب عدالتی بیلف نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کا دروازہ توڑا اور ادکارہ کو اپنے کمرے میں مردہ پایا۔

یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر پر تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس

تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہو چکا تھا، اداکارہ کی آخری فون کال، سوشل میڈیا سرگرمی اور بجلی کا کنکشن سب اکتوبر 2024 پر ختم ہوئے۔ گھر میں زنگ آلود پائپ، خراب خوراک اور متروک اشیاء موت کا وقت واضح کرتے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ حمیرہ اصغر کے ایک پرانے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے میں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب میزبان نے انہیں اپنے مداحوں کے نام کوئی پیغام دینے کا کہا تو حمیرا اصغر نے کہا ’میرا اپنے فینز اور سننے والوں کے لیے ایک چھوٹا سا پیغام ہے کہ اپنے غریب بہن بھائیوں کا ضرور خیال رکھیں، نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی۔

یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر لاوارث نہیں، وزیر ثقافت سندھ کا تدفین کرانے کا فیصلہ

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو جانوروں پر رحم کرنے کی بھی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دیکھا ہے کہ جانوروں کے ساتھ راہ چلتے بہت برا سلوک کیا جاتا ہے، جانور بہت معصوم مخلوق ہیں، ان  کے ساتھ آپ جتنا مہربان رہ سکیں رہیں، اپنے علاقے میں ان کے لیے آپ کچھ کریں۔

حمیرا اصغر نے یہ بھی کہا کہ اپنے ماں باپ کا ضرور خیال رکھیں، انہیں ساتھ لے کے چلیں، آپ کی جو بھی فیلڈ یا پیشہ ہے، ہم اپنے ماں باپ کی دعاؤں سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی