پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟
قومی انڈر 18 ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔
پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پرعزم انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ملائشیا کے خلاف ٹائٹل کے لیے مضبوط چیلنج پیش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آخرکار پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت حاصل کی۔
مزید پڑھیے: ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
فائنل 13 جولائی کو ہوگا جس میں کامیابی کے حصول کے لیے پاکستان ٹیم پر عزم دکھائی دیتی ہے۔
پاکستان کے ہاکی کی تاریخ میں یہ ایک اہم موقع ہے اور قوم کو امید ہے کہ پاکستان انڈر 18 ٹیم فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔
پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا، سری لنکا کو 0-9 سے ہرایا، بنگلہ دیش کے خلاف 3-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ میزبان چین کے خلاف میچ 1-2 سے جیتا۔














