نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ میں جادو اور جنات سے مدد لی، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے معروف صحافی اور پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان اخبار ’جوان‘ کے سابق ایڈیٹر عبداللہ گنجی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر جادو ٹونے، جنات اور مافوق الفطرت ارواح کی مدد حاصل کی۔

عبداللہ گنجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ جنگ کے دوران تہران کی سڑکوں پر یہودی علامتوں والے تعویذ اور عجیب و غریب کاغذی ٹکڑے ملے، جنہیں ممکنہ طور پر روحانی حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز کے وقت ایسی اطلاعات بھی لیک ہوئیں، جن کے مطابق نیتن یاہو کی ملاقات بعض جادوئی ماہرین سے ہوئی تھی۔

اس بیان پر موساد فارسی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے طنزیہ ردعمل دیا اور کہا ’منشیات کا استعمال اور جنوں سے باتیں کرنا کسی ملک کے سربراہ کو زیب نہیں دیتا۔‘

اس کے بعد اقوام متحدہ میں اسرائیلی عہدیدار ولید گدبان نے موساد کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جن بھوت تو ہر جگہ موجود ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں