ہونڈا کی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی کی بکنگ شروع، آپ بھی ٹیسٹ ڈرائیو کرکے دیکھیں

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں اپنی پہلی ہائبرڈ ایس یو وی، ہونڈا HR-V e:HEV  کی بکنگ کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

یہ نیا ہائبرڈ ماڈل پیر سے دستیاب ہورہا ہے جس کی قیمت 8،999،000 روپے (ایکس فیکٹری) رکھی گئی ہے۔

یہ پاکستان میں ہونڈا کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ HR-V e:HEV  کمپنی کی ہائبرڈ ایس یو وی سیگمنٹ میں پہلی کوشش ہے۔ گاڑی عوامی نمائش اور ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے آج سے ہونڈا کے مجاز ڈیلرشپ پر دستیاب ہوگی۔

ہونڈا کی جدید e:HEV ٹیکنالوجی سے لیس یہ ہائبرڈ ماڈل 2 موٹر سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے جو بہتر فیول ایفیشینسی، کم ایمنشنز اور ایک ہموار ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس گاڑی کا مقصد مارکیٹ میں موجود ٹویوٹا کرولا کراس اور دیگر ہائبرڈ گاڑیوں سے مقابلہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: ہونڈا موٹر سائیکلیں مہنگی ہوگئیں، کس ماڈل کی قیمت اب کیا ہے؟

ہونڈا نے اپنی پیٹرول HR-V ویریئنٹس کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کی ہے۔ HR-V VTi کی قیمت 7،549،000 روپے جبکہ VTi S ویریئنٹ کی قیمت 7،799،000 روپے رکھی گئی ہے جس میں دونوں ویریئنٹس پر ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اٹلس ہونڈا کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان، پہلا ماڈل کب تک متوقع؟

فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہونڈا کا ہائبرڈ مارکیٹ میں قدم رکھنا پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف ایک مضبوط پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور