آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک افسوسناک واقعے میں تیندوا انسانی آبادی میں گھس آیا اور گھر کے صحن سے ایک 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے فوری طور پر کھیتوں اور نزدیکی جنگل میں تلاش شروع کی، لیکن تلاش کے باوجود بچی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔

تقریباً 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی، جس پر جنگلی جانور کے حملے کے واضح نشانات موجود تھے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے جنگلاتی علاقوں میں تیندوں کے آبادیوں میں گھسنے اور انسانوں پر حملوں کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد سے پکڑا جانے والا زخمی چیتا ہلاک ہوگیا

گزشتہ برس مظفرآباد کے نواحی علاقے میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جہاں تیندوا رات کے وقت بکریاں اٹھا کر لے گیا، اور مقامی افراد کو خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق جنگلی جانوروں کے رہائشی علاقوں کے قریب آنے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی اور خوراک کی کمی ہے، جس کے باعث یہ جانور انسانی بستیوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برفانی چیتے کے ساتھ بچی کی تصویر؛ اے آئی کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے وقت بچوں کو اکیلا باہر نہ جانے دیں اور جنگلات کے قریب احتیاط برتیں۔

جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب