’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی تھی، وہ کہاں گئے‘؟ بھارتی لوک سبھا میں ہنگامہ

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے حالیہ فوجی آپریشن سندور کی ناکامی اور اس کے نقصانات پر بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حزبِ اختلاف کے ارکان نے کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے نقصانات اور اس کی تفصیلات پر شدید سوالات اٹھا دیے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکنِ پارلیمان اکھلیش یادیو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ آخر کہاں گئے؟ آپریشن سندور میں ہمارے بہترین طیارے کتنے اڑے اور کتنے واپس لوٹے؟

مزید پڑھیں: اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج

لوک سبھا کے اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر حزبِ اختلاف کے ارکان نے ایوان میں شور شرابا کیا۔ کئی ارکان نے کہا کہ حکومت صرف میڈیا پر کامیابی کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ پارلیمان کو اصل حقائق سے لاعلم رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ پاکستان نے بہترین دفاعی حکمت عملی کے تحت 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔ تاہم بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: جب تم رافیل اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف

ایوان میں اراکین کا کہنا تھا کہ عوام اور پارلیمان کو اندھیرے میں رکھنا نہ صرف جمہوری عمل کی توہین ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ مودی سرکار کو زمینی حقائق کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رہا۔ حزبِ اختلاف نے مطالبہ کیا کہ آپریشن سندور کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق لوک سبھا میں اٹھنے والی یہ آوازیں نہ صرف بھارتی حکومت کی عسکری پالیسیوں پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا غیر اعلانیہ اعتراف بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ