مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو، خطے کا امن خطرے میں ڈالنے کی نئی کوششیں بے نقاب

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہندوتوا کے نظریے پر گامزن بھارتی حکومت کے جنگی عزائم ایک بارپھرکھل کرسامنے آگئے ہیں، انتہا پسند مودی سرکار نے اپنے عسکری جنون کی ایک اورجھلک دکھاتے ہوئے انڈین آرمی کو بھاری جنگی سازوسامان سے لیس کرنے کی تازہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212  عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے مالیت کا معاہدہ کیا ہے، یہ معاہدہ ’آتم نربھربھارت‘ یعنی خود انحصار بھارت کے نام نہاد منصوبے کے تحت اینجسکیڈس ایروسپیس کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا دندان شکن جواب تیار

یہ ٹریلرزجدید ہائیڈرولک اورپنیومیٹک لوڈنگ ریمپس سے لیس ہیں اورانہیں بھاری ٹینکوں اورجنگی گاڑیوں کی تیز رفتاراورمحفوظ نقل و حرکت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام بھارت کی جنگی تیاریوں میں غیر معمولی تیزی کا مظہر ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے بھی سنگین خطرے کی گھنٹی ہے۔

دوسری جانب، مودی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو عسکری ذہنیت اپنانے پر آمادہ کرنے کی خطرناک کوششیں بھی سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین آرمی نے لداخ میں نیشنل کیڈٹ کور کے کیڈٹس کے لیے آرمی اٹیچمنٹ اورتربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں جنگی جنون عروج پر، ریاستِ بہار میں بلیک آؤٹ اور جنگی ڈرل کا اعلان

ان کیمپس میں نوجوانوں کو ہتھیار چلانے، نقشہ خوانی اور جسمانی فٹنس کی خصوصی تربیت دی گئی، تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ کیمپ محض تربیت نہیں بلکہ ایک جارحانہ ذہن سازی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینا اور قوم کو ایک جنگی مشین میں تبدیل کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اسلحہ سازی، جنگی مشقوں میں اضافہ اور نوجوانوں کی عسکری ذہن سازی دراصل مودی حکومت کے مذموم سیاسی عزائم کی عکاسی کرتے ہیں، جو عوامی توجہ معاشی بحرانوں سے ہٹانے کے لیے قومی وسائل کو جنگی جنون کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی جنگی جنون، افواہوں کا بازار گرم

بین الاقوامی مبصرین خبردار کر چکے ہیں کہ اس قسم کے اقدامات سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے اور امن و ترقی کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بارہا واضح کیا جا چکا ہے کہ وہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپوراورمؤثرجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور خطے میں امن کی ہرکوشش کومودی سرکارکے جنگی جنون کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم