ٹریٹمنٹ سے قبل شائستہ لودھی کیسی دکھتی تھیں؟ پرانی تصاویر وائرل

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ٹی وی میزبان اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی نئی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے چہرے کی سرجری کرانے کا الزام عائد کردیا۔

شائستہ لودھی کی نئی تصاویر میں انٹرنیٹ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی محسوس کی۔ ان کے فالوورز کا ماننا ہے کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے یا فلرز کے ذریعے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi)

صارفین ان تبدیلیوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا ’انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے اور اب بہت اچھی لگ رہی ہیں‘۔ دوسرے نے کہا: ’انہیں اپنی شکل نہیں بدلنی چاہیے تھی، وہ پہلے بہتر لگتی تھیں‘۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شائستہ لودھی نے صرف ناک کی سرجری نہیں کرائی بلکہ چن لفٹ، ہونٹوں کا پراسیجر اور رنگ گورا کرنے والے انجیکشن بھی لگوائے ہیں اور اب وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ شائستہ لودھی پاکستان کی سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹس میں سے ایک ہیں۔ ان کی شو کی میزبانی کا انداز لاکھوں لوگوں کو پسند آیا۔ وہ ایک ڈاکٹر، کاروباری خاتون اور اداکارہ بھی ہیں۔ شائستہ لودھی ایک ایستھیٹک کلینکس کی چین چلاتی ہیں اور بہت سے لوگوں کو ان کے پسندیدہ لک حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟