عوام ایکسپریس حادثہ: ایک جاں بحق، 21 زخمی، وزیر ریلوے کا نوٹس

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لودھراں کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ 2 کوچز پٹری سے اتر گئیں جبکہ لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی

اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

وزیر ریلوے کا اظہار افسوس

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مسافر کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:گھوٹکی :  مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل

وزیر نے ہدایت دی کہ متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔

ریلوے ٹریک اور مسافروں کا بندوبست

حکام کے مطابق حادثہ والی ٹرین کے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے اور کسی دوسری ٹرین کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر ریلوے نے ریلوے عملے کو ہدایت دی کہ امدادی کام جلد مکمل کرکے ڈاؤن ٹریک بحال کیا جائے۔

انکوائری کا حکم

وفاقی وزیر ریلوے نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف قرارداد جمع، قانونی کارروائی کا مطالبہ

افغانستان میں 5 سال سے کم عمر 37 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا خطرہ، یونیسیف کا الرٹ

’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم