جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ پراجیکٹ کے لیے 212 ارب روپے منظور

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ پراجیکٹ کے لیے 212 ارب روپے لاگت کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح میڈیکل کمپلیکس پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مریضوں کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گا، وزیراعظم

جمعے کے روز ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس پر 212 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اس منصوبے کے تحت جدید سہولتوں سے آراستہ ایک اعلیٰ درجے کا اسپتال قائم کیا جائے گا جس میں مکمل طور پر مربوط طبی خدمات فراہم کی جائیں گی، منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے ایکنک نے ہدایت کی کہ اس کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے جو فنڈز کی فراہمی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق میں صحت کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کو ملک بھر کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت

اجلاس میں وفاقی وزرائے منصوبہ بندی و خزانہ، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، صوبائی وزرا اور کابینہ، منصوبہ بندی، خزانہ، صحت اور اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی سیکریٹریز شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں ایک روپے 73 پیسے اضافے کی درخواست

اورنگی نالے میں شہری کی ہلاکت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ذمہ دار، ڈیڑھ کروڑ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم

آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

عالمی توانائی نظام میں تبدیلی، پاکستان کو مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا