برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی بحالی اور امداد کے لیے 50 کروڑ روپے  سے زیادہ امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اس امدادی پیکج کے ذریعے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے 7 اضلاع میں 2 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد کو براہِ راست سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے چیک وزیر اعظم کے حوالے کردیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی یہ معاونت ہنگامی ریلیف اور بحالی کے اقدامات کو تقویت دے رہی ہے، جس میں خوراک کی تقسیم، سرچ اینڈ ریسکیو سرگرمیاں، موبائل میڈیکل کیمپس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، آبپاشی کے نظام کی بحالی اور مقامی روزگار و زرعی سرگرمیوں کے فروغ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانوی فنڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کمیونٹیز کو فوری ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے۔

ان کے بقول قومی و صوبائی حکام اور مختلف اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے پاکستان کی ڈیزاسٹر ریسپانس اور بحالی کی استعداد کو مزید بہتر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ امداد کے تحت متاثرہ اضلاع میں 2 ہزار 400 کمیونٹی رضاکاروں کو سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ فراہم کی گئی ہے، جب کہ چارسدہ کے 25 تربیت یافتہ رضاکار ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر بونیر میں جاری لاپتا افراد کی تلاش میں شریک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق صحت کے متاثرہ مراکز کی جگہ موبائل میڈیکل یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ بے گھر خاندانوں کو اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غذر میں سیلابی صورت حال کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

اس دوران اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی ہمدردی امور کے ضلعی کوآرڈینیٹر بھی سوات اور بونیر میں مختلف تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر رہے ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار سے زائد مقدمات، اعداد و شمار تشویشناک ہیں، حسن مرتضیٰ

’میری بیوی مجھے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی‘، یوٹیوبر جنید اکرم نے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا

کراچی میں ’سی آرٹس‘ کے نئے رہائشی مرکز کا افتتاح، 300 بچوں کی گنجائش

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اے آئی جاب مارکیٹ کے لیے خطرہ، نئے مواقع کیسے پیدا کیے جائیں؟

دستور ساز اسمبلی کا قیام پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا سنہری باب ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ