ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 سونے کے تمغے جیت لیے

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کے باڈی بلڈرز نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 سونے کے تمغے جیت لیے۔

یہ مقابلے 21 اگست سے 25 اگست تک جاری رہیں گے جن میں ایشیا بھر کے نامور باڈی بلڈرز شریک ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی اعجاز احمد اور فراست علی خان نے اپنی اپنی ویٹ کیٹگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ، پاکستان نے سلور میڈل حاصل کرلیا

اعجاز احمد نے ماسٹرز کیٹگری (50 تا 60 سال عمر) اور 80 کلوگرام ویٹ ڈویژن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارتی حریفوں کو پیچھے چھوڑا۔ اس کیٹگری میں ویتنام نے دوسری جبکہ ملائشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بھارت کے 2 باڈی بلڈرز فائنل تک پہنچنے کے باوجود چوتھی اور پانچویں پوزیشن ہی حاصل کرسکے۔

دوسری جانب، 75 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں فراست علی خان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 3 بھارتی اور ایک افغان کھلاڑی کو شکست دے کر پوڈیم پر سب سے اوپر جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیے: تن ساز رمیز ابراہیم ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم

واضح رہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مجموعی طور پر 9 باڈی بلڈرز اس ایونٹ میں شریک ہیں۔

ٹیم کے اس شاندار آغاز نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کر دیا ہے اور مزید کامیابیوں کی امید کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ