بھارت کی فٹبال فیڈریشن بحران کا شکار، فیفا نے سخت وارننگ دے دی

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کو 30 اکتوبر تک نیا آئین نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے، بصورتِ دیگر بھارت کو عالمی فٹبال سے معطل کیا جا سکتا ہے۔

فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چوبے کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کو حتمی شکل دینے میں مسلسل تاخیر پر گہری تشویش ہے اور اگر مقررہ مدت پوری نہ کی گئی تو معاملہ فیفا کے متعلقہ فورم کو بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کا بیٹا ماہر فٹبالر بننے کے لیے کوشاں

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کو اسے فوری اور لازمی ہدایت سمجھنا ہوگا تاکہ اپنی رکنیت کے حقوق محفوظ رکھ سکے۔

واضح رہے کہ بھارت کا آئین 2017 سے بھارتی سپریم کورٹ میں التوا کا شکار ہے، لہذا معطلی کی صورت میں بھارت کی قومی ٹیمیں اور کلبز تمام بین الاقوامی مقابلوں سے باہر ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی فٹبالر کی یاد میں یوئیفا کا بیان تنقید کی زد میں

یاد رہے کہ فیفا نے اگست 2022 میں بھی ’تھرڈ پارٹی انٹرفیئرنس‘ پر بھارت کو معطل کیا تھا، تاہم چند دن بعد پابندی ہٹا لی گئی تھی۔

ادھر بھارت کی پروفیشنل فٹبال بھی شدید بحران سے دوچار ہے، انڈین سپر لیگ کا آغاز تاخیر کا شکار ہے اور ہزاروں کھلاڑیوں سمیت عملہ بے روزگاری کے خدشے میں مبتلا ہے، فی الحال اے آئی ایف ایف اور لیگ کے کمرشل پارٹنر کے درمیان معاہدہ 8 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے اور اس کی تجدید بھی تاحال نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا