کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں

76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔

دورے کے دوران 85 سالہ جیکولین پیج نامی خاتون نے بادشاہ سے کہا کہ وہ اب کمزور ہو رہے ہیں، جس پر کنگ چارلس نے جواب دیا

یہی تو سب سے بڑا مسئلہ ہے، جیسا کہ میں خود بھی دیکھ رہا ہوں۔ 70 کے بعد جسم کے کئی حصے ویسے کام نہیں کرتے۔‘

یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس سوم کینسر میں مبتلا، اگلا برطانوی بادشاہ کون بنے گا؟

اسی طرح اولڈبری سے تعلق رکھنے والے ایک کینسر کے مریض نے کہا شاہ چارلس سے کہا کہ اچھا لگ رہا ہے کہ آپ بہتر ہورہے ہیں، جس پر بادشاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اتنا برا نہیں ہوں، بہت شکریہ۔

برطانوی شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق نیا اسپتال 736 بستروں، 11 آپریٹنگ تھیٹرز، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈائگنوسٹک یونٹس اور ریسرچ و ایجوکیشن سہولیات پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp