بجٹ اسٹریٹیجی پیپر وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 1.7 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، یاد رہے کہ رواں سال دفاعی بجٹ 1.56 ٹریلین روپے مختص کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد تجویز کیا جارہا ہے، اگلے مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ  5.1 فیصد رہے گا۔ بجٹ خسارے کا مجموعی پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.3 فیصدکا تخمینہ ظاہرکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کے  ہدف کا تخمینہ 9.2 کھرب مقرر کیے جانے کا امکان ہے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ٹیکس کی مد میں 7.2 کھرب روپے جمع کیے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ 8.6 کھرب روپےکا ہدف مقرر کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران شرح نمو 3.4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 21 فیصد مقررکرنے کا امکان ہے۔  اسی طرح اگلے مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 8 ارب ڈالر مقررکیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی