جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن (COIED) نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 کے مہینے کے دوران لاپتا افراد کے 103 کیسز کو نمٹا دیا ہے جبکہ 11 نئے کیسز بھی رجسٹر کئے گئے ہیں۔

جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کمیشن نے مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان موصول ہونے والے کل 10,618 کیسوں میں سے 8,873 کیسز کو بھی نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد مقدمات کی سماعت کرنے والا کا اسپیشل بینچ کیوں ٹوٹا؟

یہ کل کیسز کا 83.56 فیصد بنتا ہے۔ 8,873 مقدمات کو نمٹانے میں 6,809 افراد شامل ہیں جن کے ٹھکانے کا کمیشن نے سراغ لگایا ہے۔ باقی 1,745 کیسز کمیشن کی اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور لاہور رجسٹریوں میں زیر تفتیش ہیں۔

مزید برآں کمیشن کی کے پی رجسٹری کے ستمبر 2025 کے تیسرے ہفتے میں فعال ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگیوں کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین کو سربراہ مقرر

کمیشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے لاپتا افراد کےمقدمات کی سماعت کا آغاز بھی کامیابی سے کیا ہے جس سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور واپسی کے سفر میں اہلخانہ کے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی۔

کمیشن کے چیئرمین جسٹس سید ارشد حسین شاہ بھی نہ صرف مقدمات کو تیز کرنے بلکہ متاثرہ خاندانوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف تھانوں کا اکثر دورہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا