اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد مقدمات کی سماعت کرنے والا کا اسپیشل بینچ کیوں ٹوٹا؟

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاپتا افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کر رہا تھا، جسٹس طارق جہانگیری بھی بینچ میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: مجھے چند مہینے اور مل جاتے تو لاپتا افراد کی تعداد صفر ہو جاتی، ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں، بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں، لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 جولائی 2024 کو لاپتا افراد کے کیسز میں اسپیشل بینچ تشکیل دیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی کی ایف آئی اے کو لاپتا افراد کو ہرصورت برآمد کروانے کی ہدایت، اہم بل بھی منظور

لارجر بینچ نے 30 جولائی 2024 سے لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت شروع کی تھی۔ احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد کے کیسز کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل تجویز دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم