پنجاب حکومت کی گرین ای ٹیکسی اسکیم کیا ہے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟

ہفتہ 13 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کا گرین ای ٹیکسی پلان 2025 نوجوانوں کے لیے روزگار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میں ایک نیا انقلاب لانے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

اس اسکیم کے تحت اہل افراد کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور ہائبرڈ ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی۔

یہ منصوبہ نہ صرف نوجوانوں کو پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائے گا۔

صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق  پہلے مرحلے میں 1،100 ای ٹیکسیاں آسان اور بغیر سود اقساط کی فراہم کی جائیں گی جن میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ ہر طبقے سے تعلق رکھنے وا لے افراد اس کا  فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟

دیوان موٹرز کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی اور ہونری VC20 اور VC30 ماڈلز دیے جائیں گے جن کی بیٹری رینج بالترتیب 200 کلومیٹر اور 300 کلومیٹر فی چارج  ہوگی۔

چارجنگ اسٹیشن

لاہور میں ہر 5 سے 7 کلومیٹر پر چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

ڈاؤن پیمنٹ کتنی دینی ہوگی؟

اس منصوبے کے تحت حکومت 65 لاکھ روپے کا بغیر سود قرض دے گی جبکہ گاڑی حاصل کرنے کے لیے 18 سے 20 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ دینی ہوگی جس پر حکومت کی طرف سے مزید معاونت پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 55 سے 60 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔

اہلیت کا معیار

اسکیم میں شامل ہونے کے لیے لازمی ہوگا کہ درخواست  گزار پاکستانی شہری ہو اور اس کا پنجاب کا ڈومیسائل ہو۔ عمر21 سے 45 سال کے درمیان ہو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ہو جس کی معیاد ختم نہ ہوئی ہو۔ پاسپورٹ سائز فوٹو، ڈومیسائل یا یوٹیلیٹی بل ایڈریس کی تصدیق کے لیے اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار چلانے کی تیاری، وزیراعظم نے حکام کو کیا ہدایات کیں؟

یہ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے۔ زیادہ آمدنی والے یا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد  اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

ایک سے زیادہ گاڑیوں کے خواہشمند افراد کو این ٹی این یا کاروباری معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

آن لائن رجسٹریشن سرکاری پورٹل پر  قومی شناختی کارڈ اور فون نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرنی ہوگی۔ ون ٹائم پاسورڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی تصدیق  ہوگی۔

 دستاویزات کی منظوری کے بعد کامیاب امیدوار بینک کے عمل کو مکمل کرے گا اور ٹیکسی کی حوالگی کا شیڈول حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں تاریخی ریسکیو آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان متوقع

پنجاب حکومت نے تمام خواہشمند امیدواروں سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواستیں جمع کرائیں کیوں کہ اسکیم کی آخری تاریخ کا اعلان سرکاری پورٹل پر جلد کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ صوبے کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم آگے بڑھائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں