سوشل میڈیا سائیٹس کی بندش کے 6 روز : صارفین کا فوری بحالی کا مطالبہ

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پر بند کی گئیں موبائل ڈیٹا سروسز، جمعہ کو رات گئے بحال کر دی گئی تھیں لیکن 6 دن بعد بھی اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک صارفین کی رسائی محدود ہے، کیونکہ وزارت داخلہ نے تاحال ان پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہیں دی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں پرتشدد مظاہرے شروع ہونے کے بعد حکومت نے 9 مئی کو موبائل انٹرنیٹ کو بند اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا تھا جہاں توڑ پھوڑ کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی تھیں۔

3 دن بعد جمعہ کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کو بحالی کے لیے کئی حلقوں کی جانب سے شدید دباؤ کے بعد وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

موبائل انٹرنیٹ سروسز رات 10 بجے کے قریب بحال ہوئیں تاہم ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس اتوار کے روز بھی ناقابلِ رسائی ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ٹوئٹر پر سے پابندی نہیں ہٹائی گئی کیونکہ وزارت نے پلیٹ فارم نہ کھولنے کی ہدایت کی تھی۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کرے گی۔

انٹرنیٹ صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سوشل میڈیا سائیٹس تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ سوشل میڈیا سائیٹس محض اطلاعات و تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے روزگار کا وسیلہ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا