بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 63 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں، تاہم کئی پہاڑی علاقوں سے رابطہ منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

نیپال میں جمعے سے جاری شدید بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے اور کئی علاقے زیرِآب آگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں 43 اموات ہوئیں جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان مشرقی ضلع الام میں ہوا جہاں 37 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئے۔

ضلع کی ایک سرکاری عہدیدار سُنیتا نیپال کے مطابق رات بھر کی بارش کے بعد سڑکیں بند ہوگئیں اور کئی متاثرہ علاقوں تک رسائی صرف پیدل ممکن ہے۔

کھٹمنڈو میں بھی دریاؤں کی طغیانی سے دریا کنارے آباد بستیاں زیرِآب آگئیں۔ سکیورٹی اہلکار کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب میں پھر سیلابی صورت حال، جلال پور پیر والا شہر خالی کرنے کا حکم

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث شاہرائیں بند اور پروازوں کا نظام متاثر ہوا، جس سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔ وزیراعظم سشیلا کرکی نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور اتوار و پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔

ادھر بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع دارجیلنگ میں بھی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا۔

راج سبھا کے رکن ہرش وردھان شرنگلا نے بتایا کہ رات بھر کی بارشوں کے باعث 20 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟