افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے خلاف حالیہ لڑائی اپنے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے اشارے اور اس کی پراکسی کے طور پر شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف

ہم ٹی وی پر سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان کی پراکسی ہے اور افغانستان ہندوستان کی پراکسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا لیکن ہم نے ہمیشہ اچھے پڑوسی کا فرض نبھایا ہے۔

مزید پڑھیے: مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف: شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے پاکستان سے نہیں رہے۔

پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کو پناہ دی لیکن افغانستان سے سوائے دہشتگردی کے پاکستان نے کچھ حاصل نہیں کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو افغان ہمارے ہاں مقیم ہیں ان کو بھارت اپنے ملک کیوں نہیں لے جاتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بطور پاکستانی ہماری ذمے داری ہے کہ ہم دوست اور دشمن میں تفریق کریں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی شہدا کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر افغانستان کی درخواست پر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!