اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا ہے کہ میرے لیے ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 32 سالہ اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں اپنے ملک، اپنی شناخت اور اپنے پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں۔

اُشنا شاہ نے لکھا ہے کہ جب ایک ہی وقت گیس اور بجلی نہ ہو، پیٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو، گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ بھی نہ ہو اور مجھے کافی کی ضرورت ہو تو ایسے میں ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے۔

اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر لوگوں نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ پیر کو بجلی کا طویل اور تاریخی بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے باعث بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹے سے زائد بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار