یوگینڈا میں 2 بسوں کے تصادم سے 46 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی یوگینڈا میں دو بسوں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یہ خوفناک حادثہ بدھ کی علی الصبح کِریاندونگو کے علاقے میں پیش آیا، جو دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 125 میل شمال میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: کیتھولک پادری کے مبینہ تشدد اور قید کے بعد 14 سالہ لڑکا ہلاک

یوگینڈا پولیس کے مطابق دونوں بسیں مخالف سمتوں میں سفر کر رہی تھیں اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تصادم کا شکار ہو گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک بس نے مڑنے کی کوشش کی تو سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والا ایک ٹرک اور ایک کار بھی الٹ گئے۔

یوگینڈا ریڈ کراس سوسائٹی نے ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 63 بتائی تھی، تاہم پولیس نے بعد میں وضاحت کی کہ اس اعداد و شمار میں کچھ زخمی افراد بھی شامل ہو گئے تھے، جس کے بعد درست ہلاکتوں کی تعداد 46 بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: یوگنڈا کی وزیر اعظم سے پاکستانی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

پولیس نے کہا کہ واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور صحت و ایمرجنسی اداروں کے ساتھ مل کر درست اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں۔

یوگینڈا ریڈ کراس نے بتایا کہ اس کے ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کی بروقت کارروائی سے کئی جانیں بچ گئیں۔

صدر یویری موسیوینی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 1,430 امریکی ڈالر اور زخمیوں کے لیے 286 امریکی ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپنگ، مداح حیران رہ گئے

پولیس نے ڈرائیوروں کو خطرناک اور لاپرواہ انداز میں اوورٹیکنگ سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات یوگینڈا میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب محض 10 روز قبل جنوبی افریقہ میں کم از کم 42 تارکین وطن مزدور ایک بس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جو زمبابوے اور ملاوی واپس جا رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری