سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی

انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام وکلا سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیں انصاف پر یقین ہے۔

سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ ملک میں عدالتی فیصلے آزادانہ نہیں ہو رہے بلکہ کسی کے اشارے پر دیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق جس دن انصاف اپنی اصل روح کے مطابق ہوگا، عمران خان جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ خود ججز نے خط کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے فیصلوں میں مداخلت ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ججز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان عناصر کے نام بتائیں جو عدالتی فیصلوں میں اثرانداز ہو رہے ہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملاقات نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں عمران خان سے پیغامات موصول نہیں ہو رہے۔

صحافی کے ایک سوال پر کہ اگر پیغامات آ رہے ہیں تو کابینہ کیوں نہیں بنائی جا رہی؟ وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ اصل سوال یہ ہے کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملنے سے کیوں روکا جا رہا ہے، جبکہ میں عوام کے مینڈیٹ سے اس منصب پر پہنچا ہوں۔

سہیل آفریدی کی واپسی پر یوٹیوبرز اور کارکنوں میں جھگڑا

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی کے موقع پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جہاں یوٹیوبرز اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسٹیبلشمنٹ سے تصادم، صوبائی مشینری جام، عوام نظرانداز

عینی شاہدین کے مطابق ایک یوٹیوبر نے سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کی جس پر ایک کارکن سے اس کی تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔ دیگر کارکنان نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی اور معاملہ رفع دفع کروایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟