ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: بھارتی کھلاڑی کی دھواں دھار بیٹنگ، 144 رنز بنا لیے

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ 2025 جاری ہے، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا

دوحہ میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں انڈیا اے بمقابلہ یو اے ای کے میچ میں بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی کھلاڑی نے صرف 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 32 گیندوں پر ہی سینچری داغ ڈالی۔ آج کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

14 سالہ کرکٹر نے 42 گیندوں میں 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔

قبل ازیں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ تاہم ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

خیبر پختونخوا حکومت کاوعدہ وفا نہ ہوسکا، لانگ مارچ کے باوجود بروغیل سڑک کی تعمیر دھری رہ گئی

پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن میں کتنا اضافہ ہوا تھا اور اب فی لیٹر کتنا مارجن وصول کررہے ہیں؟

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی فورس تشکیل دی جارہی ہے، معاون وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ