زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر کے طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے کی ویڈیو وائرل

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورے والا کیمپس میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پروفیسر یحییٰ خان کو طالبہ سے نازیبا گفتگو اور غیر اخلاقی مطالبہ کرتے سنا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر امتحانی پرچے میں اضافی نمبر دینے کے بدلے طلبہ سے نامناسب مطالبہ کیا۔

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور پروفیسر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ متعدد صارفین نے اسے تعلیم جیسے مقدس پیشے کی توہین قرار دیا۔

متاثرہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو واقعے کی تحریری شکایت یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کرائی، جس کے بعد انتظامیہ نے ابتدائی طور پر پروفیسر یحییٰ خان کو معطل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ پرنسپل کے مطابق معاملہ یونیورسٹی کی حراسانی روک تھام کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال کمیٹی کی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، ویمن یونیورسٹی میں پیش آئے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق پولیس نے پروفیسر ڈاکٹر یحییٰ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ پولیس نے انکوائری جاری ہونے کے باوجود چھاپہ مار کر پروفیسر کو گرفتار کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انکوائری میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے تھے، جبکہ متاثرہ طالبہ گزشتہ چھ ماہ سے انصاف کی منتظر تھی۔ پولیس کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم