اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے لگایا گیا ایک بڑا لوہے کا پنجرا اگلے دن عجیب ہی منظر پیش کر رہا تھا جس کو دیکھ کر گاؤں والے حیران رہ گئے اور بیشتر تو اپنی ہنسی نہ روک سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
ہوا کچھ یوں کہ اس پنجرے میں تیندوا تو نہیں پھنس سکا البتہ اس کے اندر ایک شخص بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا نظر آیا۔ وہ بظاہر شخص نشے میں تھا۔ اس منظر کی ویڈیو شیئر ہونے کی دیر تھی کہ وہ ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی اور ری شیئرز کے ڈھیر لگ گئے۔
बहराइच में तेंदुए को पकड़ने के लिए लगाए गए पिंजड़े में बीती देर रात एक आदमी क़ैद हो गया, जिसका वीडियो सोशल मीडिया पर वायरल हो रहा है.#Bahraich #UttarPradesh #Viral pic.twitter.com/SunbWhzZqJ
— NDTV India (@ndtvindia) November 28, 2025
واقعہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب کٹرنی گھاٹ وائلڈ لائف سینکچؤری سے متصل گاؤں کے قریب تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرا لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، 4 بکریاں مار ڈالیں، علاقے میں خوف و ہراس
ایک روز قبل 55 سالہ شانتی دیوی تیندوے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں جس کے بعد محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے پنجرے میں بطور چارہ ایک بکری باندھ دی تھی۔
تیندوا تو نہیں پردیپ پھنس گیا
پنجرے میں پھنسنے والا شخص پردیپ بتایا جاتا ہے جو مبینہ طور پر نشے میں تھا اور کسی وجہ سے پنجرے کے اندر چلا گیا۔ اس کے اندر داخل ہونے کی دیر تھی کہ پنجرے کا خودکار دروازہ تیزی سے بند ہوگیا اور وہ اندر قید ہوکر رہ گیا۔
داخل کیا ہوا؟
واقعے کے بعد مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کو شبہ ہے کہ پردیپ شاید پنجرے میں بندھی بکری چرانے کی کوشش کر رہا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی پھنس گیا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی
جبکہ پردیپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف صورتحال دیکھنے آیا تھا، اچانک چکر آیا اور پنجرے میں بند ہو گیا۔
گھبراہٹ میں مدد کی پکار
پنجرے میں پھنسنے کے بعد پردیپ نے چیخ و پکار شروع کردی اور اپنے موبائل فون سے گاؤں والوں کو کال کر کے اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: تین لوگوں کو زخمی کرنے والا تیندوا بالآخر پکڑا گیا
گاؤں کے مکھیا نے فوری طور پر محکمہ جنگلات اور پولیس کو اطلاع دی۔
2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد چھٹکارا
محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً 2 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پردیپ کو محفوظ طریقے سے پنجرے سے نکال لیا گیا۔













