ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، 4 بکریاں مار ڈالیں، علاقے میں خوف و ہراس

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہری پور کے علاقے تھانہ سرائے صالح کی حدود چھجیاں سرل میں تیندوے کے آبادی میں گھس آنے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم ہے‘، شہریوں کی تیندوے کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

مقامی افراد کے مطابق تیندوا گاؤں میں داخل ہو کر تعبیر شاہ نامی شخص کی 4 بکریوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر گیا۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ تیندوا اس سے قبل بھی کئی بار آبادی میں گھس کر مویشیوں کو نشانہ بنا چکا ہے، جس سے علاقے کے لوگ مسلسل خوف اور غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

تیندوے کے پے در پے حملوں کے بعد مقامی آبادی نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں اور ان کے مویشیوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی: انسانی آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوا ایک گھر سے معصوم بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی بعد میں لاش برآمد ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم