سام سنگ کا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف، قیمت کتنی ہے؟

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنا پہلا ملٹی فولڈنگ یعنی کئی بار تہہ کیے جانے کے قابل ایک ایسا اسمارٹ فون گیلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ متعارف کرایا ہے، جو فولڈایبل فون مارکیٹ میں کمپنی کی پوزیشن مضبوط کرنے کی ایک بڑی کوشش سمجھی جا رہی ہے۔

گیلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ کی قیمت تقریباً 2,440 ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ فون 3 اسکرین پینلز پر مشتمل ہے اور مکمل طور پر کھولنے پر 10 انچ یعنی 253.1 ملی میٹر کا بڑا ڈسپلے فراہم کرتا ہے، جو سام سنگ کے موجودہ فولڈنگ ماڈل گیلیکسی زیڈ فولڈ 7 سے تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت: چین نے اسمارٹ فونز پر بریسٹ کینسر اسکریننگ آسان بنادی

سام سنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر الیگز لِم کے مطابق فولڈایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں مستقبل میں مزید اضافہ ہوگا اور ٹرائی فولڈ اس حصے میں ایک اہم محرک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ڈیوائس ان صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو خاص طور پر ملٹی فولڈ تجربہ چاہتے ہیں، اور اسے بڑی تعداد میں فروخت کے لیے نہیں بنایا گیا۔

یہ فون جنوبی کوریا میں تیار کیا جا رہا ہے اور 12 دسمبر کو وہاں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسی سال کے دوران اسے چین، سنگاپور، تائیوان اور متحدہ عرب امارات میں بھی لانچ کیا جائے گا، جبکہ امریکا میں اس کی آمد 2025 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا نوکیا اسمارٹ فونز اب دستیاب نہیں ہوں گے؟

اس ڈیوائس میں سام سنگ کی فلیگ شپ لائن کی سب سے بڑی بیٹری شامل کی گئی ہے، جو سپر فاسٹ چارجنگ کے ذریعے صرف 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ لِم نے بتایا کہ میموری چپس اور دیگر پرزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے فون کی قیمت طے کرنا ایک مشکل مرحلہ بنا دیا تھا۔

اس شعبے میں چینی کمپنیوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث مقابلہ شدید ہوتا جا رہا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق بلند قیمت اور پیداواری مشکلات کی وجہ سے فولڈایبل فون ابھی تک محدود مارکیٹ ہی رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ٹی20 کی بڑھتی مصروفیات، سلمان آغا کا کیلنڈر ایئر میں نیا سنگ میل

پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک