بیگم خالدہ ضیا کی آج رات یا جمعہ کی صبح لندن منتقلی کا امکان

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو ممکنہ طور پر آج رات نصف شب کے بعد یا جمعہ کی صبح لندن منتقل کیا جا سکتا ہے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے ذاتی معالج اور بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے جمعرات کو ایور کیئراسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اس کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت

ڈاکٹر زاہد کے مطابق لندن منتقلی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، قطری ایئرایمبولینس سابق وزیرِاعظم کو مزید علاج کے لیے لے جائے گی اور روانگی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ خالدہ ضیا گزشتہ 12 دن سے سی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور انہیں بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

قطر حکومت نے امیر قطر کی خصوصی ایئر ایمبولینس تیار رکھی ہے، خالدہ ضیا کی ذاتی میڈیکل ٹیم سمیت 14 افراد ان کے ہمراہ ہوں گے۔

قطر کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ طبی اجازت ملنے کے ساتھ ہی طیارہ فوری طور پر بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان شدید علیل والدہ سے کب ملیں گے؟

دریں اثنا، بی این پی کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل روح الکبیر رضوی نے نیا پلٹن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خالدہ ضیا کی حالت جوں کی توں لیکن نازک ہے، اور انہیں انتہائی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

خالدہ ضیا گٹھیا، ذیابیطس، گردوں اور پھیپھڑوں کے مسائل اور آنکھوں کی بیماریوں سمیت متعدد دائمی امراض میں مبتلا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

اگست 2024 میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا۔ وہ جنوری 2025 میں علاج کے لیے لندن گئیں اور 117 روز بعد 6 مئی کو وطن واپس آئیں۔

انہیں 23 نومبرکودوبارہ ایورکیئراسپتال داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرزان کی صحت کو انتہائی نازک قراردے رہے ہیں۔

اسپتال کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، کیونکہ حکومت نے بیگم ضیا کو’انتہائی اہم شخصیت‘ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں