چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال جاکر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ

پروفیسر یونس شام 7 بجے کے قریب اسپتال پہنچے جہاں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر، خالدہ ضیا کی میڈیکل ٹیم بشمول پروفیسر ڈاکٹر اے جے ایم زاہد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تلکدار کے علاوہ خالدہ ضیا کی بہو سیدہ شرمیلا رحمان اور چھوٹے بھائی شمیم اسکندر نے پروفیسر یونس کا استقبال کیا۔

چیف ایڈوائزر تقریباً نصف گھنٹہ اسپتال میں موجود رہے۔ اس موقع پر انہوں نے خالدہ ضیا کے اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں سے صبر اور ہمت سے حالات کا سامنا کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت

خالدہ ضیا کی معالج ٹیم نے انہیں ان کی صحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ امریکا کے ماؤنٹ سینائی اور جانز ہاپکنز کے ماہرین اور برطانیہ، چین اور دیگر ممالک کے اسپیشلسٹس خالدہ ضیا کے علاج کے نگرانی کر رہے ہیں۔

پروفیسر یونس نے حکومت کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کے علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان شدید علیل والدہ سے کب ملیں گے؟

دورے کے دوران نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمان بھی چیف ایڈوائزر کے ہمراہ موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں