پیپلز پارٹی پنجاب ڈیڑھ سال سے ضلعی تنظیموں کے اعلان میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد تمام سفارشات پارٹی کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، مگر نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی، بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، مریم نواز
مرکزی تنظیم نے یکم دسمبر تک تنظیموں کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم اب تک ایسا ممکن نہیں ہوا۔ مئی 2024 میں بلاول بھٹو زرداری نے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے لیے 100 دن کا وقت دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی سلامتی کے معاملے پرایک ہونا ہوگا، بلاول بھٹو
ذرائع کے مطابق پنجاب کی تنظیم نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں، مگر مرکزی دفتر کی طرف سے ضلعی صدر، جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔














