فیض حمید کیس کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر آیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد، قانونی کارروائی اور مکمل عدالتی عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

وزیر اطلاعات نے پریس گفتگو میں بتایا کہ فیض حمید کو ٹرائل کے دوران بھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں، گواہان پیش کریں اور ہر الزام کا جواب دیں۔

ان کے مطابق تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہونے اور شواہد سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا، جو ان کے مطابق مکمل طور پر انصاف پر مبنی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کیا اور انہی الزامات پر وہ قصوروار ٹھہرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری رہیں گی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ٹاپ سٹی کیس میں بھی فیض حمید سزا پا چکے ہیں، جو اس بات کی مثال ہے کہ فوج کے اندر خود احتسابی کا عمل مضبوط اور واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید عملاً پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر کے طور پر بھی کام کرتے رہے، اور آج آنے والا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ ریاستی حدود اور قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج ناگزیر ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طویل فضائی سفر کے بعد ’جیٹ لیگ‘ جسم پر کیا اثرات ڈالتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بیرسٹر عقیل نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی، بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ