ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کا قومی ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون؟

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس نے کہا ہے کہ انڈیا سے پہلے میچ میں شکست کے بعد غلطیوں پر کام کیا جس پر اللہ نے عزت دی اور فائنل میں بھارت کو ہرا دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل فٹنس پر کام کیا، ملتان میں لگنے والے کیمپ میں خوب محنت کی جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں میرا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’آپ کی کامیابی قوم کے لیے باعث فخر ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات

سمیر نے کہا کہ اس سے قبل میچ میں بھی اچھی اننگز کھیلی تھی جس کی وجہ سے پراعتماد تھا، فائنل فطری انداز میں کھیلا، میرا منصوبہ ڈبل سینچری کرنے کے بجائے ٹیم کا مجموعی اسکور 350 سے اوپر لے جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جنہوں نے حوصلہ افزائی کی، چیئرمین پی سی بی سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے مبارکباد دی، ایئرپورٹ پر بہترین انداز میں استقبال ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: آپ نے عوام کے دل جیت لیے: وزیراعظم کا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

سمیر نے کہا کہ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ نامناسب تھا، ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے، یہ کرکٹ ہے اس میں اتنی جارحیت نہیں دکھانی چاہیے۔ ہم نے سوچا تھا کہ وہ اگر ہاتھ ملاتے ہیں تو ملائیں گے نہیں تو نہیں، ہم نے ڈسپلن سے کرکٹ کھیلنی تھی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک دن وہ اور ان کے بھائی عرفان منہاس مل کر قومی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم