نائجیریا: مسجد میں بم دھماکا، کم از کم 7 نمازی جاں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں واقع گامبورو مارکیٹ کی ایک مسجد میں بدھ کی شام بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں مغرب کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں نمازی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں زور دار دھماکا، 54 شہری زخمی

پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، تاہم تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق بم مسجد کے اندر نصب تھا، جبکہ کچھ نے خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر کی مسجد میں دھماکا، حملہ آور کے تانے بانے اہم پڑوسی ملک سے ملنے لگے

جاں بحق افراد کی حتمی تعداد اور زخمیوں کی تفصیل تاحال جاری نہیں کی گئی، تاہم متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میدوگوری ماضی میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اور داعش کے حملوں کا مرکز رہا ہے، اگرچہ حالیہ برسوں میں شہر نسبتاً پُرامن تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!