کراچی میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر قائد میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کورنگی، مہران ٹاؤن، سیکٹر 6 جی میں پیش آیا، جس میں انتظامیہ کی غفلت بھی شامل بتائی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی، جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری کارروائی کر کے بچے کو باہر نکالا، تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا۔

بعد ازاں ریسکیو حکام نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!