آسٹریلین اوپن 2026: انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ، ونرز کو کتنے پیسے ملیں گے؟

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین اوپن 2026 کے منتظمین نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اس سال ٹورنامنٹ کی مجموعی پرائز منی میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کا ’اکلوتا ٹینس اسٹار‘ اعصام الحق کا پروفیشنل سفر ختم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے فاتحین کو اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم دی جائے گی۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق مجموعی انعامی رقم 2025 کے 96.5 ملین ڈالر کے مقابلے میں بڑھا کر 111.5 ملین ڈالر کر دی گئی ہے۔

مردوں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فاتحین کو علیحدہ علیحدہ 4.15 ملین ڈالر ملیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ مرکزی ڈرا کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھانے والے کھلاڑیوں کو بھی 150 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں ہارنے والے کھلاڑیوں کو 40,500 ڈالر کی رقم ملے گی۔

مزید پڑھیے: معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی نے کہا کہ انعامی رقم میں یہ اضافہ ہر سطح پر ٹینس کھلاڑیوں کے کیریئر کی حمایت کے عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2023 کے بعد کوالیفائنگ انعامی رقم میں 55 فیصد اضافہ اور دیگر سہولیات کے ذریعے ہم پیشہ ور ٹینس کو سب کے لیے پائیدار بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین اوپن میں انعامی رقم میں یہ اضافہ ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے پورے سمر آف ٹینس کے دوران 135 ملین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کریگ ٹائلی کے مطابق یہ سرمایہ کاری ٹینس کی بنیاد کو مضبوط بناتی ہے جس سے کھیل کی طویل المدتی صحت اور تجارتی ترقی یقینی بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر کھلاڑیوں کی حمایت سے ہم شائقین کے لیے مزید دلچسپ مقابلے اور مضبوط ٹیلنٹ پول تشکیل دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی

واضح رہے کہ ٹینس کے عظیم الشان مقابلے آسٹریلین اوپن 2026 کا آغاز 18 جنوری سے میلبرن میں ہوگا۔ فائنل یکم فروری کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

’کنگ آف دی ورلڈ‘ مجسمہ، ٹرمپ اور ایپسٹین کی دوستی پر طنزیہ فن پارہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے